ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / یکساں سول کوڈ:کانگریس عوامی سماعت اور کل جماعتی میٹنگ کے حق میں

یکساں سول کوڈ:کانگریس عوامی سماعت اور کل جماعتی میٹنگ کے حق میں

Thu, 14 Jul 2016 20:02:38  SO Admin   S.O. News Service

حیدرآباد، 14؍جولائی(آئی این ایس انڈیا )کانگریس نے یکساں سول کوڈ کے مسودے پر عوامی سماعت اور کل جماعتی میٹنگ کی حمایت کی ہے اور کہا ہے کہ اتفاق رائے ہی اس معاملے پر آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔سینئر کانگریسی لیڈر اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی دگ وجے سنگھ نے کہا کہ ہندوستان جیسے کثیر نسلی اور کثیر مذہبی ملک میں یکساں سول کوڈ نافذ کرنا آسان نہیں ہے۔کانگریس جنرل سکریٹری نے میڈیا سے کہاکہ کئی نسلی قبائل ، مختلف مذاہب، قومیں اور کمیونٹی ہیں۔ہندوؤں کے اندر بھی کئی طرح کی شادیاں اور آخری رسوم اداکرنے کے رواج ہیں، اس لیے یہ آسان کام نہیں ہے۔سنگھ نے کہاکہ ہندوستان کی حکومت نے لاء کمیشن سے اس پر غور کرنے کو کہا ہے، اس لیے لاء کمیشن کو عوامی سماعت میں سبھی گروپوں سے بات چیت کرنی چاہیے ، لاء کمیشن کو مشترکہ مسودے کے ساتھ سامنے آنے دیجئے۔اس کے بعد تمام سیاسی جماعتوں کا اجلاس بلایا جانا چاہیے ۔یکساں سول کوڈصرف اتفاق رائے سے نہ کہ تقسیم سے لایا جا سکتا ہے۔وزارت قانون نے گزشتہ ماہ لاء کمیشن سے یکساں سول کوڈ پر ایک رپورٹ پیش کرنے کو کہا تھا، یہ بی جے پی اور سنگھ پریوار کا ہمیشہ سے پسندیدہ موضوع رہا ہے۔یہ قدم اس معنی میں اہم ہے کہ سپریم کورٹ نے حال ہی میں کہا تھا کہ وہ تین طلاق کی آئینی اور قانونی حیثیت پر کسی فیصلے سے پہلے وسیع بحث پسند کرے گا۔کئی لوگوں کا خیال ہے کہ مسلمان اپنی بیویوں کو من مانے طریقے سے طلاق دینے کے لیے تین طلاق کا غلط استعمال کرتے ہیں۔


Share: